فریال تالپور کے خلاف دائر نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

faryal talpur
الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر25نومبر تک ملتوی کر دی

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فریال تالپور کے خلاف کیس کا فیصلہ آج 12بج کر 30 منٹ پر سنایا جائے گا۔ کمیشن نے فریقین کو کیس سے متعلق نوٹسز جاری کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری اور فریال تالپور پرفرد جرم عائد

خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے فریال تالپور پر بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ نااہلی سے متعلق کیس کیلئے درخواست اراکینِ اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نظامی نے دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت نے آج سے 2 سال قبل جون 2020 میں منی لانڈرنگ کے کیس میں دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کی۔

قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کی کاپیاں پہلے ہی متعلقہ حکام کو پیش کی جاچکی ہیں۔

Related Posts