استعفوں کی دھمکیاں دینے والوں کو ہر محاذ پر مایوسی ہوئی۔فرخ حبیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفوں کی دھمکیاں دینے والوں کو ہر محاذ پر مایوسی ہوئی۔فرخ حبیب
استعفوں کی دھمکیاں دینے والوں کو ہر محاذ پر مایوسی ہوئی۔فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ استعفوں کی دھمکیاں دینے والوں کو ہر محاذ پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ نہیں، کوئیک مارچ ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز استعفوں کے بیان سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم لانگ مارچ کرے گی جس پر فرخ حبیب کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پوری قوم 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کریگی،مولانا فضل الرحمان

منی بجٹ، معاشی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا، سراج الحق

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان مافیا ہیں۔ حکومت کو آر یا پار کی دھمکیاں دینے والے بری طرح ناکام ہوئے۔ مولانا کے اپنے بیٹے مستعفی نہیں ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ 3 سال کے پی ٹی آئی دورِ حکومت میں استعفوں کی دھمکیاں دینے سے اپوزیشن کو مایوسی ہوئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ فضل الرحمان کی آخری آرام گاہ اڈیالہ جیل ہے۔ 

 

Related Posts