بیرسٹر فروغ نسیم نےتیسری بار وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Farogh Naseem takes oath as federal minister for third time

اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فروغ نسیم سے حلف لیا۔

اس سے قبل ، فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے یکم جون کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اب انہوں نے دوبارہ وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کے لئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے یکم جون کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،وزیر قانون نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ارسال کیا تھا۔

فرغ نسیم نے پہلی بار استعفیٰ تب دیا تھا جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ تاہم معاملہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے واپس وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے حلف لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں:فروغ نسیم قانونی معاملات نمٹانے کے لیے کابینہ کمیٹی کے سربراہ مقرر

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی تشکیل کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم نے مجموعی طور پر تیسری بار وفاقی وزیر قانون کا حلف لیا ہے۔

Related Posts