صدرِ مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات
صدرِ مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے جس کے دوران ملک کی سیکورٹی سے متعلق گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عسکری خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جلد اپنا عہدہ چھوڑ کر کور کمانڈر پشاور کے طورپر خدمات سرانجام دینا شروع کردیں گے جس سے قبل جنرل فیض حمید  کی صدرِ مملکت سے ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تعطل سے وزیر اعظم کو نقصان ہوا۔انصار عباسی

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ

الوداعی ملاقات کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملکی سیکیورٹی کیلئے خدمات کو سراہااور کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر تعیناتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جنرل فیض حمید نئے عہدے پر ملک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی جس میں بعد ازاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل ہو گئے۔ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات زیرِ غور آئے۔ 

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات میں ملک کی داخلی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 

Related Posts