معروف خواجہ سرا ڈانسر مہک ملک مجرے چھوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ ہوگئیں، دیکھئے ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجروں کی جگہ اب مہک ملک کے مذہبی لیکچر وائرل ہورہے ہیں، فوٹو ایم ایم

معروف خواجہ سرا رقاصہ مہک ملک کی زندگی میں ایک نیا موڑ آیا ہے، انہوں نے مجرے اور ڈانس چھوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستگی اختیار کرلی ہے۔

مہک ملک جن کا تعلق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے، نے اپنی زندگی میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور اب روحانی سفر کی طرف راغب ہو چکی ہیں۔

مہک ملک کی زندگی کا آغاز ایک لڑکے کے طور پر ہوا، لیکن جلد ہی انہیں اپنے اندر سے نسوانی فلینگز آنی شروع ہوگئیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی جنسی شناخت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تعلیمی دور میں مختلف رویوں کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے رقص کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی محنت سے شہرت حاصل کی اور جلد ہی وہ مجروں کی ایک مقبول ترین ڈانس اسٹار بن گئیں۔

تاہم اب مہک ملک کی زندگی نے ایک موڑ لے لیا ہے، اب وہ تبلیغی جماعت سے وابستہ ہوچکی ہیں اور تبلیغی جماعت کے ساتھ مختلف مساجد میں لیکچرز دیتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل مہک ملک کا اپنی گرو کے ساتھ تنازع بھی اٹھا تھا، جس کے بعد مہک ملک نے خواجہ سرا کمیونٹی میں گرو چیلا سسٹم کی خامیوں کو اجاگر کیا اور اس نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

تبلیغی جماعت سے وابستگی کے بعد مہک ملک کی زندگی میں ایک نیا رخ آیا ہے۔ پہلے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے ڈانس اور مجروں کی ویڈیوز وائرل ہوتی تھیں، اب اس کے برعکس ان کی تبلیغی جماعت کے ساتھ گشت کرنے اور مساجد میں قیام اور تبلیغی لیکچرز کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

 مہلک ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے تبلیغی سفر پر بھی روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ وہ کس طرح دین کی طرف مائل ہوئیں اور کیسے انہیں برسوں بعد تبلیغ دین کی برکت سے مسجد میں سکون کی نیند آئی۔

مہک ملک کی زندگی کا یہ نیا رخ دیکھ کر لوگ مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں، بہت سے لوگوں نے ان کی دین پر عمل کی نئی روش کو قابل تقلید قرار دے کر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ لوگ ان کے بے باکانہ انداز کو تبلیغی جماعت کا ماحول خراب کرنے سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

Related Posts