معروف خاتون ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افسوسناک واقعہ لاہور میں پیش آیا، فوٹو ایم ایم

لاہور میں گھریلو جھگڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد معروف خاتون ٹک ٹاکر آیت مریم کو اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اندوہ ناک واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا، لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔

ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔

Related Posts