ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پونم پانڈے پر شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کیا گیا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر نے ان پر تشدد کیا، جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے نے کہا کہ شادی کے بعد شروع سے ہی ازدواجی تعلقات خراب رہے، کیونکہ ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے۔
اداکارہ اس وقت زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، کیونکہ ان کے چہرے پر کافی زخم ہیں،پونم پانڈے کے مداحوں کی جانب سے بھی انہیں انصاف کی فراہمی کے لئے تقاضا کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: حریم شاہ کے متھیرا پر سنگین الزامات، ویڈیو وائرل