کمسن بچی اقراء فاطمہ سے زیادتی کے ملزمان کی اہل خانہ کو دھمکیاں، پولیس نے چپ سادھ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمسن بچی اقراء فاطمہ سے زیادتی کے ملزمان کی اہل خانہ دھمکیاں، پولیس نے چپ سادھ لی
کمسن بچی اقراء فاطمہ سے زیادتی کے ملزمان کی اہل خانہ دھمکیاں، پولیس نے چپ سادھ لی

راولپنڈی:کمسن بچی اقرا ء فاطمہ سے زیادتی کرنے والے بااثر ملزمان نے پولیس کو مبینہ طورمکمل طور پر خرید اہوا ہے، زیادتی کرنے والے ملزمان ہنگو کوہاٹ کے رہائشی ہیں،جبکہ آر پی او راولپنڈی اور منسٹر شہریار آفریدی بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو مبینہ طور پر اس کیس پر مسلسل اثر انداز ہورہے ہیں۔

اقراء فاطمہ متاثرہ بچی کی والدہ نے آبدیدہ ہوکر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ روات کے تفتیشی افسر محمد زین جس نے ملزمان سے مبینہ طور پر تین لاکھ روپے لیے تھے،ہمیں روزانہ تھانے میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بلوا لیتا لیکن شام کو پھر واپس بھیج دیتا۔

اسی طرح تقریبا ایک ہفتے یہ سلسلہ جاری رہا لیکن ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرایا،جبکہ دوسرے تفتیشی افسر اظہر گوندل نے مجھے اپنی بہن بنا کر میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی،میری بیٹی کی عمر 12 سال 8 ماہ ہے تفتیش میں اس نے میری بیٹی کو خاتون ظاہر کیا۔

بات یہاں ختم نہ ہوئی ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اظہر گوندل نے میری بیٹی اقراء فاطمہ کو ڈرا دھمکا کر اپنی مرضی کا غلط جھوٹا بیان کورٹ میں دلوایا میں وزیراعظم عمران خان صاحب سے اپیل کرتی ہو مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ملزمان کے لواحقین اور پولیس والے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مسلسل دے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم صاحب آپ کے منسٹر شہریار خان آفریدی بھی ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم لوگوں کو مار کر معذور بنا دیا جائے گا اور اپنے علاقے ہنگو لے جائیں گے۔

وزیراعظم صاحب آپ نے ایسے لوگوں کو حکومت کا حصہ بنایا ہے جو مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو لوگوں کی بہن بیٹیوں کی عزت لوٹنے والے کو سپورٹ کرتے ہیں وزیراعظم صاحب آپ کی مہربانی  ہو گی مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کریں میں انتہائی پریشان ہوں،ہم لوگ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔

بچی کی والدہ کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس اور ملزمان کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہمارا جینا محال ہوگیا ہے، ہم کدھر جائیں کس سے فریاد کریں پہلے میں اللہ تعالی سے فریاد کرتیہوں اور پھر آپ سے،وزیراعظم صاحب مجھے انصاف دیا جائے،اللہ کے واسطے آپ کی مہربانی ہوگی۔

Related Posts