بھارت کے مقبوضہ کشمیر اور امرتسر پر پاکستانی حملوں کے جھوٹے دعوے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

پاکستانی حکام  نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور امرتسر پر حملے کو بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا قرار دیکر مسترد کردیا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے، حملوں سے متعلق خبریں بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جھوتی خبروں کا مقصد یہ تاثر دینا ہے جیسے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر حملہ کردیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی خبریں  جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ مقبوضہ جموں میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے ہیں اور مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے امرتسر میں پاکستانی حملوں کی جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں جس میں کوئی حقیقیت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی جنگی طیارہ ایف 16 مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ بھی بار بار دہرایا جارہا ہے۔

Related Posts