سارہ خان نے زندگی کی 29بہاریں دیکھ لیں، فلک شبیر کا سالگرہ کیلئے یادگار تحفہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سارہ خان کی 29ویں سالگرہ، فلک شبیر نے گلابی پارٹی میں یادگار تحفہ دے دیا
سارہ خان کی 29ویں سالگرہ، فلک شبیر نے گلابی پارٹی میں یادگار تحفہ دے دیا

رقصِ بسمل سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ خان نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقعے پر شریکِ حیات فلک شبیر نے انہیں یادگار تحفہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کیلئے گلابی رنگ کی تھیم کے ساتھ پارٹی دی اور سالگرہ کا تحفہ پیش کیا جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ آپ جیسے شوہر کو پانے کیلئے مجھے بھی کوئی بہت یادگار اقدام اٹھانا چاہئے تھا۔ 

گلابی رنگ سے بھرپور سالگرہ کی پارٹی میں فلک شبیر اور سارہ خان نے بہت سی تصاویر کھنچوائیں جو مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہیں۔ 

     

سالگرہ کے موقعے پر خوبصورت پھولوں کا تحفہ پیش کرتے ہوئے فلک شبیر نے اپنی اہلیہ کیلئے ہیپی برتھ ڈے کا روایتی گیت گنگنایا جس کی مختصر ویڈیو مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

آئندہ 2 روز میں فلک شبیر اور سارہ خان اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائیں گے جبکہ دونوں کی شادی گزشتہ برس 16 جولائی کے روز ہوئی تھی۔ مداحوں سے سرپرائز کا وعدہ بھی کرلیا گیا۔

میں کیسے کہوں؟ اور محبت آگ سی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرنے والی فنکارہ سارہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے جس کی خوشخبری پہلے ہی مداحوں کے ساتھ شیئر کی جاچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حرامانی کی کینسر میں مبتلا معصوم بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل

Related Posts