اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اچھا کام اپنی طرف جبکہ برا وزیر اعظم عمران خان سے منسوب کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تلوار تیز ہے جو لگی تو چیزیں اکھڑ سکتی ہیں۔ برے کاموں کو وزیر اعظم عمران خان سے منسوب کرنا اپوزیشن کا وطیرہ بن گیا ہے۔
والد کو دل کا دورہ پڑ گیا، فیصل واؤڈا کی عوام سے دعا کی درخواست
سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان اور عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے، اگر کسی اور کو چیئرمین تحریکِ انصاف نامزد کیا بھی گیا تو تحریکِ انصاف نہیں چل پائے گی۔ سیاسی بونے جھولے پر بیٹھنے کیلئے اچھل کود کر رہے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ گھوڑوں کی ریس میں گدھے کام نہیں کرتے۔ مریم نواز بھی علاج کے بہانے پہلے بیرونِ ملک جانے کی خواہش مند تھیں۔ شہباز شریف نے بھی ملک سے باہر جانے کیلئے کمر کی تکلیف کو بہانہ بنایا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر شے تین تین منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تحریکِ انصاف کے روحِ رواں ہیں۔ نہ پی ڈی ایم آتی ہے، نہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی جاسکے گی۔