کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور سینئر رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مردم شماری ملک کے بہت سے مسائل حل کردے گی، ہماری سیاسی جماعت کے آفسز کھل گئے، یہ اچھی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے آفسز کا کھلنا احسن اقدام ہے جس پر حکومت کے شکر گزار ہیں جبکہ فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم تحریکِ انصاف کی اتحادی سیاسی جماعت ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا
ایم کیو ایم پاکستان اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑی ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ نئی مردم شماری ہوگی۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں مردم شماری کیلئے 5ارب روپے بھی مختص کیے گئے۔ مردم شماری سے ملک کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کا معاملہ اٹھادیا جبکہ کمیٹی کے حال ہی میں منعقدہ اجلاس میں ٹی ایل پی سے معاہدے اور گفت و شنید کے متعلق اراکین کو آگاہ کیا گیا۔
نومبر کے آغاز میں منعقد ہونے والے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ٹی ایل پی بحال ہوسکتی ہے تو ایم کیو ایم کا کیا قصور ہے؟متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر بھی کھولے جانے چاہئیں۔