پارٹی چاہتی ہے کہ بلاول کو وزیراعظم بنایاجائے۔فیصل کریم کنڈی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی

کراچی: سابق وفاقی وزیر اور پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی۔ اس لیے پارٹی کی خواہش ہے کہ بلاول وزیر اعظم ہوں۔ کوئی بھی ہمارے بغیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔

گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہاں تک مسلم لیگ (ن) کی بات ہے تو عددی برتری تو تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بھی حاصل کرچکے ہیں لیکن کوئی بھی ہمارے بغیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔ سی ای سی اجلاس آج ہوگا۔

سابق وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا لیکن میری ذاتی تجویز کے مطابق اگر بلاول کو وزیراعظم نہیں بنایاجاتا تو بہتر ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہ ہو اور اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں میں ری الیکشن ہوسکتا ہے، لیکن میری ذاتی تجویز کے مطابق ماضی میں بھی 16 ماہ کی حکومت کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔ اگر دوبارہ پی ڈی ایم 2 پارٹی آتی ہے تو میرے خیال میں حکومت اچھے طریقے سے نہیں چل سکے گی۔

Related Posts