ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے ڈرامے کا ٹیزر ریلیز، کہانی میں الگ کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانیہ عامر
(فوٹو: ڈیلی پاکستان)

اداکارہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے ڈرامے کبھی میں کبھی تم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، ڈرامہ سازوں کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ کم و بیش 10 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپس آئے ہیں اوراس بار کہانی کچھ الگ قسم کی ہے۔

آج سے 3 روز قبل یوٹیوب پر شیئر کیے گئے ڈرامے کے ٹیزر میں کبھی میں کبھی تم کی کہانی واضح نہیں ہوتی۔ اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے علاوہ ڈرامے میں اور کون کون سے فنکار شامل ہیں؟ اس سوال کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ڈرامے کے ٹیزر کے طور پر محبت، جنون اور سنسنی خیز ڈائیلاگز کا سہارا لیا گیا اور یہ تأثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ کبھی میں کبھی تم روایتی طریقے سے ہٹ کر بنایا گیا ہے تاہم مختصر ٹیزر سے صورتحال واضح نہیں ہوتی۔

دوسری جانب ڈرامے میں شامل اداکارہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے پرستاروں نے ٹیزر ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آج سے 3روز قبل ریلیز کیے گئے ڈرامے کے ٹیزر کو لاکھوں افراد نے دیکھا اور ہزاروں نے پسند کیا ہے جس سے ٹی وی سیریل کی متوقع مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ماضی میں فہد مصطفیٰ 2003 سے 2015 تک مختلف ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اس کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس پر کام شروع کردیا اور 10 سال بعد کبھی میں، کبھی تم کے طور پر فہد مصطفیٰ کا پہلا ڈرامہ بننے والا ہے۔

Related Posts