وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن فہد ہارون نے استعفیٰ دے دیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن فہد ہارون نے استعفیٰ دے دیا
وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن فہد ہارون نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے میڈیا فہد ہارون نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ذرائع ابلاغ فہد ہارون نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ فہد ہارون نے ذاتی وجوہات کے باعث عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

خیال رہے کہ اس سے قبل فہد ہارون کو میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے ذمہ دار سمجھا گیا۔ نجی ٹی وی چینل نے الزام عائد کیا کہ اس کا لائسنس فہد ہارون کی پیمرا آفس میں آمد کے بعد معطل کیا گیا۔

پیمرا کے لائسنس معطل کرنے کے حکم نامے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نجی ٹی وی چینل (24 نیوز) نے رواں برس 3 جولائی کے روز دعویٰ کیا کہ فہد ہارون پراسرار طور پر پیمرا آفس میں دیکھے گئے تھے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم اس کا مقصد این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینا تھا۔ 

معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے اپنا استعفیٰ 5 روز قبل وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔ تحریکِ انصاف ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزد کرنے والی پہلی سیاسی جماعت بن گئی، دیگر جماعتیں امیدوار نامزد نہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ مستعفی ہوگئے