سیالکوٹ واقعہ،قتل ہونےوالےمنیجرکی اہلیہ کابیان سامنےآگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ میں گزشتہ روزقتل ہونے والے فیکٹری مینجر پریانتھاکمارا کی اہلیہ نیروشی دسانیہ نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کامطالبہ کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے مقتول فیکٹری مینجرکی اہلیہ نے کہا ہے کہ مجھے خبروں کے ذریعے معلوم ہواکہ میرے شوہر کو بےدردی سے قتل کردیاگیاہے۔

مقتول کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بہت معصوم انسان تھے میں صدرپاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرےمیں لاکر مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب مقتول فیکٹری مینجر کے بھائی نے اپنے انٹرویومیں کہا کہ میرے بھائی 10 سال سے سیالکوٹ کی فیکڑی میں کام کررہے تھے،ان کہنا تھا کہ فیکٹری کے مالک کے بعدان کے بھائی نے ہی اس فیکٹری کے تمام معاملات کو سنبھالا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ،پنجاب حکومت نےکمرکس لی،118افرادگرفتار

یادرہےکہ گزشتہ روزسیالکوٹ میں غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کوورکرز نے مذہبی پوسٹراتارنے کا الزام لگا کرقتل کردیا تھا،مقتول منیجرکے 2 بچے تھےجن کی عمریں 14 سے 9 سال کےدرمیان ہیں۔

Related Posts