فائزر ویکسین کے خلاف روسی کمپنی کی مہم، فیس بک نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائزر ویکسین کے خلاف روسی کمپنی کی مہم، فیس بک نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردئیے
فائزر ویکسین کے خلاف روسی کمپنی کی مہم، فیس بک نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردئیے

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے فائزر ویکسین کے خلاف روسی کمپنی کی مہم پر ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ساختہ فائزر ویکسین کے خلاف روسی ویکسین موڈرنا کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر روسی اینٹی ویکس مہم کے تحت فیس بک صارفین نے مہم چلائی۔

فیس بک نے مہم کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس بند کردئیے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینٹی ویکس مہم عوام میں کورونا ویکسین کے متعلق غلط معلومات پھیلا رہی تھی۔

خاص طور پر بھارت اور امریکا کے سوشل میڈیا صارفین فیس بک پر چلائی جانے والی منفی پراپیگنڈہ مہم سے زیادہ متاثر ہوئے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس بند کردئیے۔

انتظامیہ کے مطابق کورونا ویکسین کے خلاف فیس بک پر پراپیگنڈہ مہم سے دوسری بار غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ مہم کے پیچھے روسی نجی فرم ایڈنو کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع دیتے ہوئے نیوز پلیٹ فارم مہیا کردیا۔

گزشتہ ماہ فیس بک کا کہنا تھا کہ اپنی بہترین خبریں فیس بک کے نیوز پلیٹ فارم “بلیٹن” پر اپ ڈیٹ کریں، جس کا معاوضہ آپ کو کٹوتی کے بغیر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع فراہم کردیا

Related Posts