مصر، سینا میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر، سینا میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جاں بحق
مصر، سینا میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جاں بحق

قاہرہ:  مصر کے جزیرہ نما علاقے سینا میں سوئز نہر بند کرنے کے حامی شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے سینا کے علاقے میں مصری فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مصری فوج نے بھی 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی صدر پیوٹن نے اسرائیل سے معذرت کرلی

خبر رساں ادارے کے مطابق مصری فوج کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے سپاہیوں کی تعداد 5 تھی۔ مصری فوج نے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنانے کیلئے آپریشن بھی کیا۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے نہر سوئز کے قریب حملہ کیا،  شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جان کی بازی ہار گئے۔حملے میں تکفیری جماعت کے مسلح دہشت گرد بھی شامل تھے۔ 

حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر مصری فوج نے جوابی کارروائی شروع کردی۔  تاحال ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تاہم مصری فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے۔ 

Related Posts