انتہاپسند ہندوؤں نے ممبئی کی مشہور ‘ کراچی بیکری ‘ بند کروادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتہاپسند ہندوؤں نے ممبئی کی مشہور ' کراچی بیکری ' بند کروادی
انتہاپسند ہندوؤں نے ممبئی کی مشہور ' کراچی بیکری ' بند کروادی

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کی سب سے پرانی اور مشہور ’کراچی بیکری‘ کو اتہا پسند ہندوؤں کے حملوں کے بند کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع بھارت کی سب سے پرانی اور مشہور ترین ’کراچی بیکری‘ پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ایک ماہ قبل حملہ کیا گیا تھا اور آخر کار شدید احتجاج کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔

اس بیکری کو صرف اس لیے حملے کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کا نام  ’کراچی‘ کے نام پر ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں واقع واحد، مشہور ترین ‘ کراچی بیکری ‘ کے مالک سندھی ہندو ہیں جو تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کر کے بھارتی شہر ممبئی رہائش پذیر ہو گئے تھے۔

کچھ ماہ قبل بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بیکری کا نام’ کراچی‘ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور بیکری کے مالک کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا اور نام تبدیل کرنے کا کہا گیا۔

بیکری کے مالک نے نوٹس کے جواب میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا کہ یہ بیکری ’ کراچی‘ کے نام سے مشہور ہو چکی ہے اس لیے نام کی تبدیلی نا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا سری لنکن فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ، پرتپاک استقبال

رپورٹس کے مطابق اس بیکری کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی کافی معاشی نقصان پہنچا ہے۔

 

دوسری جانب ممبئی کے متعدد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کراچی بیکری کے بند ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ یہ ممبئی شہر کا نقصان ہے۔

بھارتی ٹوئٹر صارفین کا کراچی بیکری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘ کراچی بیکری ممبئی میں واحد اور مشہور ترین بیکری تھی’۔

 

Related Posts