کراچی میں لو چل پڑی، گرم ہواؤں کے تھپیڑے، شہری بے حال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Extreme heat was recorded in Karachi

کراچی :شہرقائد میں موسم یکسر تبدیل ہوگیا، لوچلنے گئی، گرم ہواؤں نے لوگوں کو بے حال کردیا، پارہ 40ڈگری تک پہنچ گیا،ہیٹ ویو کے خدشات بڑھ گئے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

کراچی میں آج موسم گرم کو مرطوب ہوگیا، ہوا میں نمی نہ ہونے کی وجہ سے لو چل رہی ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکیاہے۔

گزشتہ روزمحکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوائوں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوبھی موسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ درجہ حرارت 40ڈگری اورہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل، گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی تھی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔

Related Posts