کرس ہیمس ورتھ کی فلم ایکسٹریکشن 2 کو آخرکار ریلیز کی تاریخ مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرس ہیمس ورتھ کی ایکسٹریکشن 2 کو آخرکار ریلیز کی تاریخ مل گئی۔

کرس ہیمس ورتھ نے انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ پوسٹ کے مطابق ایکسٹریکشن 2، 16 جون کو نیٹ فلکس پر یلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chris Hemsworth (@chrishemsworth)

سیم ہارگریو کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکسٹریکشن 2020 میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ کافی مقبول ہوئی تھی۔

ایکسٹریکشن

فلم میں کرس ہیمس ورتھ کو آسٹریلوی اسپشل فورسز کے سابق آپریٹر ٹائلر ریک کے کردار میں دکھایا گیا تھا جو کہ کرائم لارڈ کے مغوی بچے کو بچانے کیلئے رکھا گیا تھا۔ وہ لڑکے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

ایکسٹریکشن 2

ایکسٹریکشن کے سیکوئل کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومے گی جنہیں ٹائلر ریک ایک جارجین گینگسٹر سے بچاتا ہے جس دوران گینگسٹر مرجاتا ہے تو پھر اُس کا بھائی ٹائلر سے بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔

کاسٹ

ایکسٹریکشن 2 کی کاسٹ میں کرس ہیمس ورتھ، ایڈم بیسا اور رائنا کیمبل شامل ہیں۔ فلم کے مناظر پراگ (چیک ریپبلک) اور ویانا (آسٹریا) میں شوٹ کیے گئے ہیں۔

Related Posts