کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 2 زور دار دھماکے ہوئے ہیں، ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 60افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 10 امریکی فوجی بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ دھماکا کابل ایئرپورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب ہوئے ہیں، جس میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں طالبان کے سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں،تاہم ابھی اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ اس دھماکے میں کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے تعینات امریکی فوجی محفوظ ہیں یا نہیں۔
We can confirm an explosion outside Kabul airport. Casualties are unclear at this time. We will provide additional details when we can.
— Maj. Gen. Patrick Ryder (@PentagonPresSec) August 26, 2021
امدادی ٹیموں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد پورے علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ کابل کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر وہاں جانے سے گریز کریں۔
افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن قریب ہے، وقت کم ہے لیکن افغانستان سے نکلنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔اس کے باوجود بیرون ملک جانے والے بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
برطانوی وزارت خارجہ کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے، برطانوی شہری دیگر ذرائع سے انخلا ممکن بنائیں۔
مزید پڑھیں: طالبان کااحمد مسعودکی رہائش گاہ پرقبضے کا دعویٰ،کابل ایئر پورٹ پر حملے کا خدشہ