کراچی: کراچی میں جماعت اسلامی کی یوم استحصال کی مناسبت سے نکالی گئی کشمیر ریلی میں کریکر دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں 5افراد کے زخمی، امدادی کارروائیاںمکمل کرلی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی ریلی مسجد بیت المکرم کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں 40افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس او ر رینجرز کی بھاری نفری نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق ریلی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا، بھارت کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے،مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ کارکن نظم و ضبط کے ساتھ ریلی کے ساتھ رہیں اور اشتعال میں نہ آئیں۔