عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو لاہور میں ان سے ملاقات کی۔

عمران خان نے لوگوں کے حقوق، جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں تجاوزات، قبضہ مافیا اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس میں سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ ہاؤس میں پنجاب کابینہ سمیت مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ حال ہی میں لاہور کے ایک فیکٹری ایریا میں ایک عیسائی شہری کو اینٹیں مارکر قتل کردیا گیا تھا، 9 نامزد اور 200 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کیلئے لاہور پہنچ گئے

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں شہری کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Related Posts