پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد خٹک نے کہا کہ میری سابقہ بیوی زاہدہ بی بی عرف وینا ملک میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
پیغام میں اسد خٹک نے کہا کہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا زاہدہ بی بی آپ ہر چیز کیلئے جوابدہ ہوں گی اور میں سچ ساری دنیا کے سامنے لے کر آؤں گا۔ انہوں نے یہ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ وینا ملک کو ہدایت دے اور آمین بھی کہا۔
اسد خٹک نے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ وہ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں ان کا انسٹا گرام کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش کا پتہ چلتا ہے۔
شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹا گرام کا پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اسد خٹک بر وقت پہنچ گئے اور یہ کوشش ناکام ہوگئی۔
تاہم یہ بات تاحال واضح نہیں ہوسکی کہ اسد خٹک کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ خود اسد خٹک نے (غلطی سے) تبدیل کرنے کی درخواست بھیجی، یہ کام وینا ملک نے خود کیا یا پھر کسی اور کے ذریعے کرنے کی کوشش کی۔
https://twitter.com/asadbashirr/status/1328128121552465920
یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے بچوں کی غیر قانونی پاکستان اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا تھا۔
اسد خٹک کا4 روز قبل کہنا تھا کہ وینا ملک میرے بچوں کو غیر قانونی طور پر دبئی سے پاکستان لائیں، ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے امریکی شہری ہیں، وینا ملک کے غیر قانونی اقدام پر قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: وینا ملک پر بچوں کی اسمگلنگ کا الزام، سابق شوہر نے مقدمہ کردیا