روسی سائبر حملوں کا خدشہ، یورپی بینکوں کوخبردار کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی سائبر حملوں کا خدشہ، یورپی بینکوں کوخبردار کردیا گیا
روسی سائبر حملوں کا خدشہ، یورپی بینکوں کوخبردار کردیا گیا

برسلز: روسی سائبر حملوں کے پیش نظر یورپی بینکوں کو خبردار کردیا گیا ہے، یورپی بینکوں نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دو با خبر ذرائع نے تصدیق کی کہ یورپ کا مرکزی بینک اپنے ذیلی بینکوں کو روس کے زیر سرپرستی ممکنہ سائبر حملے کے حوالے سے تیار کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپین بینک روس سے کیے جانے والے سائبر حملوں کے اندیشے کے سبب پوری طرح چوکنا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے مزید تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یورپی بینکوں کی جانب سے سائبر وار کی مشقیں کی جا رہی ہیں تا کہ وہ کسی بھی سائبر حملے کو روکنے کے حوالے سے اپنی صلاحیت کی جانچ کر سکیں۔دوسری جانب یورپ کے مرکزی بینک نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا پر سائبر حملوں اور 5کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام

ادھر یوکرین کی اسٹیٹ سیکورٹی کے ادارے کے اعلان کے مطابق اسے ایسے اشارے ملے ہیں کہ ہیکروں کے گروپوں کی جانب سے کیا جانے والے سائبر حملے کا روسی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعلق ہے۔

Related Posts