یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ کا پاک ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی

یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ نے پاک ایران کشیدگی اور دو طرفہ حملوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان یورپی یونین نے پاکستان اور ایران کی کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور اس کے باہر پر تشدد واقعات بڑھ رہے ہیں۔

اپنے حالیہ بیان میں ترجمان یورپی یونین نے کہا کہ ہمیں پرتشدد واقعات پر گہری تشویش ہے۔ عراق اور ایران میں ہوئے حملے یورپی یونین کیلئے تشویش کا باعث بنے جس سے ممالک کی سلامتی متاثر ہوئی۔

بیان میں ترجمان یورپی یونین نے پاک ایران تعلقات کے تناظر میں کہا کہ حملوں کے نتیجے میں ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور خطے میں عدم استحکام کے اثرات بھی پیدا ہوئے۔

دوسری سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کے ترجمان نے دونوں ممالک کو پیغام دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کے تمام خدشات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوں گے۔

ترجمان انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔ دونوں ممالک علاقائی سلامتی، خودمختاری اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کی پیروی کریں۔

Related Posts