اسلام آباد میں چھ مویشی منڈیوں کا قیام

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد کی حدود میں چھ مویشی منڈیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی-15، آئی-12، بھراکہو، لٹہڑ روڈ اور ایکسپریس وے پر قائم کی جائیں گی تاکہ عید کی قربانی کے لیے جانور خرید و فروخت کا بہتر انتظام کیا جا سکے۔

ہر مویشی منڈی کے لیے ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے جن میں سنگجانی منڈی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن، آئی-12 منڈی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول، آئی-15 منڈی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نہال عبداللہ، بارہ کہو منڈی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ازئیر علی خان، لٹہڑ روڈ کے لیے محمد علی اور ایکسپریس وے منڈی کے لیے فہد چیمہ شامل ہیں۔

عید الاضحیٰ اسلام کے دو بڑے تہواروں میں سے ایک ہے، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں اپنے بیٹے کو قربان کرنے کی عظیم مثال کو یاد کرتا ہے۔ اس تہوار کا مرکزی رواج قربانی کا جانور ذبح کرنا ہے، جس میں بکرے، بھیڑ، گائے یا اونٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے، اور یہ عمل شریعت کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔

قربانی کا گوشت بعد ازاں خاندان، دوستوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، جو سخاوت، اتحاد اور ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts