ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 26رنز سے شکست، انگلینڈ نے کرکٹ سیریز جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 5 روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 26 رنز سے شکست کھا گئی، انگلینڈ نے 328 رنز پر قومی کرکٹ ٹیم کر پویلین بھیج کر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی اننگز کے دوران انگلینڈ ٹیم نے 281 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 202 رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز کے بعد میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان کو جیتنے کیلئے 109رنز، انگلینڈ کو 5 وکٹ درکار

ہدف کے تعاقب میں گزشتہ روز پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایک ایک کرکے پاکستان کی وکٹس گرتی رہیں اور کوئی بھی پاکستانی بیٹر جم کر اسکور نہ کرسکا۔ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 94رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم 67 کے مجموعی اسکور پر صرف 1رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

عبداللہ شفیق 83 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تیسرے کھلاڑی تھے جو 45 رنز بنانے کے بعد مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 191 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق کو 60 رنز بنانے کے بعد جیک لیچ کی گیند پر جو روٹ نے کیچ آؤٹ کردیا۔ فہیم اشرف 10، محمد نواز 45، ابرار احمد 17 جبکہ زاہد محمود اور محمد علی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

 

Related Posts