کورونا وباء، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
کورونا وباء، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

جوہانس برگ:کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کردیا۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا ملتوی کردیا ہے۔

پہلا ون ڈے 2 بار ری شیڈول کرنے کے بعد دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار جنوبی افریقی کھلاڑی اور دوسری بار انگلش ٹیم کے کیمپ سے 2 پازیٹو کیس سامنے آئے۔

جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کی مشاورت سے دورہ ملتوی کیا گیا، ون ڈے سیریز کے نا ہونے سے جنوبی افریقی کرکٹ کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان ہوگا۔

کیپ ٹاؤن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دونوں ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں تاہم اب انگلش ٹیم کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔ ون ڈے سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا

مزید پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کو پریکٹس کی اجازت مل گئی

Related Posts