کراچی: انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنا چاہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہماری توجہ نتیجے پر نہیں پروسس پر ہے ہم ضرور چاہیں گے کہ پاکستان کو تین صفر سے شکست دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں، ہم اپنے اوپر پریشر نہیں لیتے، ہم اپنے گیم کو انجوائے کرتے ہیں اور آج ہم نے جو پریکٹس کی اس کا مقصد صرف انجوائے کرنا تھا۔
انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ابرار نے پچھلے ٹیسٹ میں ہمیں تنگ کیا، ابرار احمد کو ہم نے بہتر انداز میں پک نہیں کیا، انہوں نے بہترین کنٹرول کے ساتھ بولنگ کی، وہ ایک اچھا بولر ہے۔
اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کراچی میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کو آخری ٹیسٹ کیلئے آرام کی غرض سے بٹھایا گیا ہے، ریحان احمد نوجوان ہیں، ہم ان کو دیکھنا چاہتے ہیں، ریحان احمد کو یہی پلان دیا ہے کہ آپ نے آؤٹ کرنا ہے ، ہم سیریز جیت چکے ہیں اسی لیے مختلف کمبینیشن آزمارہے ہیں، ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتنا چاہتے ہیں تاہم اس سے فرق نہیں پڑتا ہم جیتے یا ہاریں۔
مزید برآں سابق کپتان اظہر علی کی ریٹائر منٹ پر بات کرتے ہوئے اسٹوکس کا کہنا تھا کہ اظہر علی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں وہ پاکستان کرکٹ کے بہترین ایمبیسیڈر رہے ہیں