ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کی بارسلونا چھوڑ کرسینٹ جرمن فٹ بال کلب میں شمولیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Emotional Lionel Messi confirms he is leaving Barcelona

بارسلونا :ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو خیرباد کہہ کرسینٹ جرمن فٹ بال کلب میں شمولیت اختیار کرلی۔

پریس کانفرنس کے دوران میسی بارسلونا کو الوداع کہنے پر رو پڑے، اس پر میسی نے میڈیا نمائندے سے ٹشو پیپر لے کر آنسو صاف کیے۔اس کے دوران پریس کانفرنس میں شریک افراد نے اسٹار فٹبالر کو کھڑے ہوکر داد پیش کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالربن گئے

دوسری جانب میسی کا بارسلونا کو خیرباد کہنے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر نے بھی پی ایس جی کلب میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کلب کی جانب سے میسی کو سالانہ 25 ملین پاؤنڈز رقم کی پیشکش کی گئی ہے تاہم کلب میں شمولیت کے حوالے سے حتمی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کچھ روز قبل ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا تھا۔

Related Posts