ایمی ایوارڈز کیلئے نامزدگی: ادیتیہ رائے کپور عالمی اعزاز اپنے اور بھارت کے نام کرنے کیلئے پر عزم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

 ادیتیہ رائے کپور کی پہلی او ٹی ٹی سیریز دی نائٹ مینیجر کو 2024 کے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈراما سیریز کی کیٹیگری میں بھارت کی واحد نامزدگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ تقریب 26 نومبر کو منعقد ہوگی اور اس میں ادیتیہ اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

ادیتیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک قریبی ٹیم تھی جس نے اس شو پر کام کیا۔ ہم سب کے لیے یہ ایک خاص موقع ہے۔ نامزد ہونا ہی بڑی بات ہے، لیکن اگر ہم جیت گئے تو یہ خوشی دوبالا ہو جائے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ نامزدگی ان کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے، خاص طور پر جب بین الاقوامی سطح پر پہچان ملے لیکن اصل کامیابی ناظرین کی محبت ہے۔ وہ ہمارے کام کو سراہتے ہیں اور یہی سب سے اہم ہے۔

یہ نامزدگی بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز ہے اور ادیتیہ رائے کپور کے کیریئر میں بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، خاص طور پر جب وہ بالی ووڈ سے او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

Related Posts