صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69پیسے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69پیسے فی یونٹ کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں  10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی جانب سے تجویز کی منظوری کے بعد صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوجائے گا۔ صنعتوں اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی نئی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔

نیپرا کی تجویز کی منظوری کا مقصد صنعتوں کو عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانا ہے۔ سستی بجلی سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم اور برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ بجلی سستی ہونے سے صنعتی ترقی کی رفتار بڑھے گی، روزگار میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور برآمدات میں اضافے سے بالآخر ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔صنعتکاروں کا ملکی معیشت پر اعتماد بحال ہوگا۔

حکومت آسان کاروبار ایکٹ کیلئے قانون سازی کی منظوری بھی دے چکی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتکاروں کیلئے بجلی سستی کرنے کے اقدام کو صنعتکار دوست اقدام قرار دیتے ہوئے معیشت میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے۔

Related Posts