کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس سے پاکستان کو 1 لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی گیس کی بڑی کھیپ موصول ہوگئی

کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023ء میں کی جائیں گی، کےالیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر اضافے کی منظوری دی، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔

Related Posts