الیکٹرک ٹیکسیاں بغیر سود اقساط پر دستیاب؛ درخواست دینے کا طریقہ جانیے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ 24 نیوز)

پنجاب حکومت نے اگست 2025 سے صوبے میں الیکٹرک ٹیکسی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں دی جائیں گی۔

پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق، اسکیم کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکسیاں آسان اور بغیر سود اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔

ابتدائی مرحلے میں 1000 ٹیکسیاں فلیٹ مالکان کو دی جائیں گی جنہیں کم از کم 10 گاڑیاں خریدنا ہوں گی جبکہ 100 ٹیکسیاں انفرادی افراد کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان میں سے 30 ٹیکسیاں خواتین ڈرائیورز کے لیے مخصوص ہوں گی۔

حکومت اس اسکیم کے تحت مارک اپ، ٹوکن ٹیکس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس خود ادا کرے گی۔ نو الیکٹرک گاڑی فراہم کرنے والی کمپنیاں اس منصوبے میں شامل ہوں گی، جو چارجنگ اسٹیشنز اور سروس سینٹرز بھی قائم کریں گی۔

درخواستیں ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے لی جائیں گی، جسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ تیار کر رہا ہے۔ درخواستیں اگست 2025 میں کھولی جائیں گی۔

یہ اسکیم ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts