کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تشدد اور دھاندلی کے ذریعے عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتھاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو قتل کردیا گیا، اور مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی کے وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا۔
مزید پڑھیں: مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ کے ڈھابے والے کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی