کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران آٹھویں بار زلزلہ، عوام میں شدید خوف و ہراس

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو اے پی پی

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 49 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں 30 کلومیٹر کے قریب تھا۔

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلہ آیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ان زلزلوں سے کوئی جانی یا مقالی نقصان نہیں ہوتا، زلزلے کے جھٹکےآئندہ 2 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ شام سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب تک بہت زیادہ جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین نے ان زلزلوں کی سائنسی وجہ بیان کی اور کہا ہے کہ ان سے شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جو کچھ روز تک یوں ہی جاری رہ سکتا ہے۔

Related Posts