حرمین شریفین میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالاضحیٰ
(فوٹو: امبریس)

مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ:  حرمین شریفین میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی ہے۔ عید کے روح پرور اجتماعات میں خطبہ عید کے دوران فرزندانِ اسلام کو توحید، عدل و انصاف اور رواداری کا درس دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد حرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد فضا عید کی تکبیرات کے ورد اور اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی، عید الاضحیٰ کی نماز مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں لاکھوں عازمین حج اور مقامی افراد نے ادا کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوئے۔

حرم شریف کے سیخ الحدیث عبدالرحمٰن السدیس نے سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع کے موقع پر  عید کی نماز کا خطبہ دیا جس کے دوران فرزندانِ اسلام نے اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑا کر اپنے اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی اور قوم کی تعمیر و ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں کیں۔

آج اللہ تعالیٰ کے حضور حج کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ کی زیارات کرنے والے حجاج کرام سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے اور قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Related Posts