ملک بھر میں آج جشن عید میلادالبنیﷺ عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

12 Rabi ul Awal

کراچی:ملک بھرمیں جشن میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت واحترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے،دن کا آغاز صبح بہاراں سے ہوا ، مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

آج ملک کی فضائیں درود وسلام سے گونج رہی ہیں، جشن میلاد النبیﷺ کے حوالے سے آج ملک بھرمیں جلوس برآمد ہونگے۔

کراچی میں  مرکزی جلوس عید میلاد النبیﷺ 3بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ علامہ شاہ عبد الحق قادری ، حاجی حنیف طیب،مولانا ابرار احمد رحمانی ودیگر علما کی قیادت میں نشتر پارک کیلئے روانہ ہوگا اوربعد نمازعصر نشترپارک میں جلسہ ہو گا۔

پہلا جلوس دس بجے دن کورنگی سے جماعت اہلسنت کے تحت نکالا جائے گا، ایک بڑا جلوس سنی تحریک کے تحت ثروت اعجاز قادری کی سربراہی میں نکلے گا۔

جشن عید میلادالنیﷺ کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس کی گذر گاہ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ ، عید گاہ ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ تک 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:
عید میلادالنبیﷺ، عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ دلہن کی طرح سج گئی، تصاویر وائرل

وزیراعلیٰ سندھ کاعید میلادالنبیﷺ کے جلوس کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کاحکم

مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے انسداد دہشت گردی اسکواڈ تعینات ہوگا جبکہ اونچی عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپرز کو تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تین ٹیمیں جلوس کے روٹ کی سوئپنگ کریں گی، اس موقع پر ایک ہزار پولیس موبائل تعنیات کرنے کا سیکورٹی پلان ہے جبکہ پانچ سو موٹرسائیکل سوار اہلکار گشت کریں گے۔

Related Posts