حج کی ادائیگی جاری، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں عید آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالاضحیٰ
(فوٹو: جیو ٹی وی)

حرمین شریفین میں حج کی ادائیگی جاری ہے، حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کے بعد قربانی کرکے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، حجاج کرام طوافِ زیارت کیلئے عام لباس پہن کر مسجد الحرام کا رخ کریں گے اور عام لباس میں سعی کا فریضہ بھی سرانجام دیں گے۔

گزشتہ شب لاکھوں حجاج کرام حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے بعد مکہ کے قریبی مقدس مقام مزدلفہ پہنچے اور نمازِ مغرب اور عشا ادا کی۔ حجاج کرام نے رمی کیلئے کنکریاں بھی جمع کرلیں جو شیطان کو مارنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستیں عیدالاضحیٰ آج منا رہی ہیں۔ حرمین شریفین میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں عازمین حج اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ عید ادا کی۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں بعض افراد اتوار اور بعض پیر کو پاکستان کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائیں گے اور سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربانی بھی کریں گے۔

Related Posts