کراچی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ ڈرامہ سیریل ”عہدِ وفا“ کے ٹریلر کو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی چھتر چھایہ تلے بنائے گئے ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کو بڑی تعداد میں عوام پسندیدگی کی سند عطا کر رہے ہیں۔ عہدِ وفا کے ٹریلر کے ویوز گزشتہ روز 3 ملین یعنی 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کی کاسٹ میں احد رضا میر ، علیزے شاہ ، زارا نور عباس، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، ہاجرہ یامین اور وہاج علی شامل ہیں۔
ڈرامہ سیریل ”عہدِ وفا“ کو آئی ایس پی آر کے جھنڈے تلے ایم ڈی پروڈکشن نے ترتیب دیا جسے ہم ٹی وی کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی ہوم کے ناظرین بھی دیکھ سکتے ہیں۔
پی ٹی وی ہوم اور ہم ٹی وی کے سیریل ”عہدِ وفا“ کی کہانی چار دوستوں کے اردگرد گھومتی ہے جو اسکول کے وقت سے ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
سیریل ”عہدِ وفا“ کو ناظرین کی ایک بڑی تعداد بے حد ذوق و شوق سے دیکھ رہی ہے جس کی وجہ ڈرامے کا بہترین اسکرپٹ، کہانی اور کرداروں کازبردست تال میل ہے۔
اس ڈرامے میں احد رضا میر سعد جبکہ احمد علی اکبر شہریار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عثمان خالد بٹ ملک شاہ زین بنے ہوئے ہیں جبکہ علیزے شاہ دُعا راشد کا کردار نبھا رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B9OGf03HqmY/?utm_source=ig_web_copy_link
یاد رہے کہ اس سے قبل نامور پاکستانی اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکارحسن حیات خان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پرچار روز قبل سعدیہ غفار نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جس وہ اور حسن حیات ، ایک دوسرے کو ابٹن لگاتے ہوئے نظر آئے۔تصاویر کو خوب پسند کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعدیہ غفار اور حسن حیات کی مہندی کی تصاویر وائرل