اہرام مصر کے قریب نازیبا لباس میں فوٹو شوٹ پر ماڈل اور فوٹو گرافر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Egypt detains photographer after Pyramids dancer shoot

قاہرہ: مصر ی پولیس نے اہرام مصر کے قریب نازیبا لباس میں فوٹو شوٹ پر ماڈل اور فوٹو گرافر کوگرفتارکرلیاگیا، سیکورٹی حکام نے تصدیق کردی۔

فوٹوگرافر حسام محمد کو اہرام مصر کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے قاہرہ کے باہر قدم اہرام کے قریب ایک فوٹو شوٹ کیا تھا جس میں ماڈل سلمیٰ الشیمی نے نازیبا لباس پہن رکھا تھا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمیٰ الشیمی نے گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہرام مصر کے قریب فوٹو شوٹ کی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی ۔

حالیہ مہینوں میں مصری عدالتوں نے سوشل میڈیا پر غیرمناسب مواد پردرجنوں افراد کو جیل کی سزا سنائی ہے جبکہ سلمیٰ الشیمی کا فوٹو شوٹ کرنیوالے فوٹو گرافر کو گرفتار کرکے معاملہ عدالت بھیج دیا گیا ہے جہاں عدالت نے فوٹو گرافر اور ماڈل کو جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہا کردیا۔

مزید پڑھیں:درجنوں فلموں میں کام کرنیوالی امریکی اداکارہ ایلن پیج خواجہ سراء نکلا، خود بھانڈا پھوڑ دیا

دسمبر 2018 میں عظیم پرامڈ آف چیپس کے اوپری حصے میں برہنہ جوڑے کی تصاویر نے میڈیا طوفان برپا کیا تھا جس کے بعد قدیم وتاریخی مقامات تک رسائی حاصل کرنے میں جوڑے کی مدد کرنے پر حکام نے اونٹ کے مالک اور ایک خاتون گائیڈکو گرفتار کیا تھا۔

Related Posts