پشاور میں پیشی پر آئے کیپٹن (ر) صفدر پر انڈے برسا دیئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں پیشی پر آئے کیپٹن (ر) صفدر پر انڈے برسا دیئے گئے
پشاور میں پیشی پر آئے کیپٹن (ر) صفدر پر انڈے برسا دیئے گئے

پشاور: ملک میں عدم برداشت کی سیاست پروان چڑھنے لگی، پشاور ہائیکورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا انڈوں سے استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدم برداشت کی سیاست طول پکڑنے لگی ہے، پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماؤں پر سیاہی، انڈے اور جوتے مارنے کا سلسلہ بڑھ گیا ہے، پشاور میں پیشی پر آئے ن لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر بھی اس کی زد میں آگئے۔

پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑا، عدالت نے کیپٹن محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر جب عدالت میں پیش ہونے کے بعد واپس باہر آئے تو نا معلوم افراد نے ان پر انڈے پھینک دیئے، نا معلوم افراد انڈے پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) نے انڈے مارنے والے کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگئے، بعدازاں کچھ دیر بعد پشاور پولیس انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی، پیپلزپارٹی کا 4 اپریل کو جلسہ کرنے کا اعلان

Related Posts