ای ایف پی نے خالصتاً میرٹ پر ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقسیم سے تاریخ رقم کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای ایف پی نے خالصتاً میرٹ پر ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقسیم سے تاریخ رقم کردی
ای ایف پی نے خالصتاً میرٹ پر ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقسیم سے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اب شاندار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور صنعت میں بھی خواتین اور خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ملکی برآمدات کا فروغ معیشت کے لئے لازم ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان(ای ایف پی) کے زیر اہتمام برآمد کنندگان کی خدمات کے اعتراف میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر مملکت نے برآمد کنندگان کے لیے ای ایف پی کے ایوارڈز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی معاشروں کو تباہ کر دیتی ہے اور اس کے اثرات سے کاروبار اور صنعتیں بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔ موجودہ حکومت نے جہاں کاروبار و صنعت کے لیے سازگار ماحول، سہولیات و مراعات فراہم کی ہیں وہیں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے بھی جامع اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے معاملے پر کوئی رعایت نہیں برتیں گے جنہوں نے لوٹ مار کی ان کا احتساب جاری رہے گا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار کی ترقی کے لیے راستے کھولے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام شراکت داروں سے مشاورت کے ساتھ نظام میں تبدیلیاں لائی ہیں جن کا مقصد تاجروں و صنعتکاروں کے لیے سہولیات اور مواقع پیدا کرنا ہے۔

صدر مملکت نے کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست معلومات، غریب اور کمزور طبقات کے لیے احساس اور عبادات کو ایس او پیز کے تحت جاری رکھتے ہوئے اللّہ کی خوشنودی سے ممکن ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دانشمندانہ فیصلہ سازی کے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی لاگو کی اور پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

صدر مملکت نے صنعت اور کاروبار میں خواتین کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی قومی ترقی کے لیے اس عمل میں تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانا ہو گا۔

عارف علوی نے علاقائی رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان اور تاجکستان نے پاکستان کے راستے اپنی تجارت کو وسعت دینے کے خواہش ظاہر کی ہے اس مقصد کے لئے پرامن افغانستان ناگزیر ہے۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ کاروبار میں آسانی کے ساتھ ساتھ صنعت کی ترقی کے لیے سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں رعایت دی گئی ہے تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور ملکی صنعت عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب روایتی برآمدی شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ علاقائی رابطوں کے فروغ سے تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورمشیر تجارت رزاق داؤد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان کی ایوارڈز کی تقریب کا ایوان صدر میں انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت کاروبار اور صنعت کی حوصلہ افزائی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ایف پی ایوارڈزکی بغیر کوئی فیس خالصتاً میرٹ پر برآمدکنندگان کوتقسیم کا مقصد برآمدات کو فروغ دینے کے لیے صنعتکار برادری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ایوارڈز کے لیے ایس ایم ایز کو ترجیح دی جائے گی۔

صدر مملکت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برآمد کنندگان میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ای ایف کے نائب صدر ذکی احمد خان نے پاکستان ریونیوآٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی فراہم کردہ100صف اول کے برآمدکنندگان کے لیے ایوارڈزحوالے کرنے میں معاونت کی جس کی تصدیق وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے کی تھی۔

تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤ، ای ایف پی کے صدر اسماعیل ستار، نائب صدر ذکی احمد خان، بورڈ آف ڈائریکٹرز ای ایف پی اور ممبرز کے علاوہ ایوارڈ جیتنے والے برآمدکنندگان بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس تحویل میں اسپتال جانے والے مفتی کفایت اللہ کی آنکھوں کا آپریشن نہ ہوسکا

Related Posts