ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عادل نجم ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے نئے صدر نامزد

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر عادل نجم کو ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کا نیا صدر نامزد کردیا گیا۔

ڈاکٹر عادل نجم، ماحولیات، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے امور پر کام کرتے رہے ہیں۔ وہ بین الاقوامی پالیسی سازوں میں ایک انتہائی با اثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر عادل نجم صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کا عہدہ یکم جولائی 2023 کو سنبھالیں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اعلامیہ کے مطابق وہ 8 سال تک بین الاقوامی بورڈ میں بطور ٹرسٹی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2010 میں ڈاکٹرعادل نجم کو صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹرعادل نجم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ کام کرنے پر انھیں فخر ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے قائم مقام صدر نیولی اسڈیل نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف عادل نجم کے تجربے اور علم سے مستفید ہوگا۔