الیکشن کمیشن کا 20 فروری کو ایوانِ صدر میں اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 اگست کو طلب کر لیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرِ مملکت کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں موجود الفاظ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایوانِ صدر میں 20فروری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صدرِ مملکت کو خط کا جواب دیتے ہوئے صدر کے نام خط لکھ دیا گیا جس میں الیکشن کمیشن کے آزاد، خود مختار اور آئین و قانون پر عملدرآمد کرنے والا ادارہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

صدرِ مملکت کو تحریر کیے گئے خط میں الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ملکی عدالتوں کے فیصلوں کی نہ صرف عزت کرتا ہے بلکہ ان پر مبنی بر حقیقت عمل بھی کرتا ہے۔ صدر نے الیکشن کمیشن کو بے حس قرار دیا جو نامناسب ہے۔

خط میں کہا گیا کہ صدر کے بے حسی کے الفاظ پر مایوسی اور افسوس ہوا۔ ادارہ اپنی آئینی ذمہ داریاں بطریقِ احسن سرانجام دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ صدرِ مملکت نے عمران خان کی جانب سے خط موصول ہونے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں الیکشن کمیشن ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین اور اعلیٰ حکام ایوانِ صدر ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ صدرِ مملکت نے اجلاس 20 فروری کو طلب کیا ہے۔

 

Related Posts