وفاقی وزراء حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت 143اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزراء حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت 143اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
وفاقی وزراء حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت 143اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ایکشن لے لیا، وزیرِ توانائی حماد اظہر اور وزیرِ تعلیم شفقت محمود سمیت 143 اراکینِ پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 143 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جن میں وفاقی  وزراء سمیت بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان افغانستان سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔اسد قیصر

الیکشن کمیشن نے ایوانِ بالا (سینیٹ) کے 3، قومی اسمبلی کے 36، پنجاب اسمبلی کے 69، سندھ کے 14، خیبر پختونخوا کے 21 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 7اراکین کی رکنیت معطل کردی۔

وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری، پرویز اشرف، مصدق ملک، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، وزیرِ توانائی حماد اظہر، وزیرِ تعلیم شفقت محمود، عامر لیاقت اور فہمیدہ مرزا کے نام شامل ہیں۔

کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء سمیت اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بر وقت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔

Related Posts