الیکشن کمیشن نے اتوار کو ضمنی انتخابات کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے اتوار کو ضمنی انتخابات کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی
الیکشن کمیشن نے اتوار کو ضمنی انتخابات کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 مارچ (جمعرات) کی بجائے 19 مارچ (اتوار) کو کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ انتخابات اعلان شدہ تاریخ کے بجائے 19 مارچ کو کرائے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعرات کو ورکنگ ڈے ہے، جب کہ اگر الیکشن کمیشن تاریخ تبدیل کرتا ہے تو اتوار کو زیادہ ووٹرز آ سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ کی تاریخ پر تمام متعلقہ حلقوں میں مقامی تعطیل ہوگی۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

الیکشن باڈی نے کہا کہ وہ 60 دن کے اندر انتخابات کرانے کے پابند ہیں اور 16 مارچ کے بعد کسی بھی دن پولنگ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

Related Posts