عام انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کا پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، کمیشن نے پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 93 ہزار 371 پولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی تیاری جاری ہے، پنجاب میں 49 ہزار 871 جبکہ خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 708 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔خواجہ آصف

پنجاب میں 14 ہزار 960 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس،  جبکہ 9 ہزار 974 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 296 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 6 ہزار 549 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔

سندھ میں عام انتخابات کے دوران 19 ہزار 348 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 4 ہزار 823 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔ بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

بلوچستان کے 2 ہزار 83 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام انتخابات کیلئے 1 ہزار 41 پولنگ اسٹیشنز قائم جبکہ عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔ مستحکم حکومت بنانے کیلئے ایڈجسٹمنٹ کرنی ہوگی۔

آج سے 2 روز قبل اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئند عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، ہمیں مستحکم حکومت بنانے کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے۔

 

Related Posts